وزیراعظم کا لیاری میں گینگ وارکے باعث علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی کا نوٹس

سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی فریقین سے ملاقات کر کے لیاری کی صحیح صورتحال معلوم کریں، وزیر اعظم نوازشریف

وفاقی حکومت امن وامان کے قیام کے لئے سندھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے، نواز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے باعث علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی کا نوٹس لے لیا ہے۔


وزیر اعظم نواز شریف نے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی کو فوری کراچی پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ فریقین سے ملاقات کر کے لیاری کی صحیح صورتحال معلوم کی جائے اور پتہ کیا جائے کہ وفاقی حکومت مسئلے کے حل میں کس طرح مدد کرسکتی ہے۔ انہوں نے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی کو دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس مسئلے کے حل کو جلد از جلد ممکن بنایا جاسکے اور علاقہ مکین واپس اپنے گھروں کو لوٹ سکیں، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت امن وامان کے قیام کے لئے سندھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ لیاری میں گزشتہ کئی دنوں سے لیاری گینگ وار کے باعث پھیلنے والی بدامنی کی وجہ سے کچھی برادی کے سیکڑوں خاندان علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story