سعودی عرب میں القاعدہ کے 11 ارکان کو مختلف سزائیں سنا دی گئیں
سزا پانے والوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے سعودی عرب اور دوسرے ممالک میں القاعدہ کے حملوں کی حمایت کی۔
سعودی عرب کی عدالت نے 11 افراد کو القاعدہ سے تعلقات رکھنے، بم بنانے کے طریقے سکھانےاور جدید ہتھیار استعمال کرنے کی تربیت دینے کے جرم میں 18 ماہ سے 15 سال تک کی سزا سنائی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کچھ ملزمان کو القاعدہ سے تعلقات استوار رکھنے پر اور کچھ کو القاعدہ کے کیمپس پر جدید ہتھیاروں کا استعمال سکھانے اور بم بنانے کی تربیت دینے پر سزا سنائی گئی۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ بعض افراد کو اس لئے سزا دی گئی کہ ان کے کچھ ایسی تنظیموں سے روابط تھے جو نوجوانوں کو دوسرے ممالک میں دہشت گردی اور خودکش دھماکے کرنے کے لئے بھیجتی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق سزا پانے والوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے سعودی عرب اور دوسرے ممالک میں القاعدہ کے حملوں کی حمایت کی۔