وفاق اورسندھ حکومت میں تناؤ رہنےتک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے صدرعارف علوی

سندھ میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں ہورہا، گورنر سندھ  

سندھ میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں ہورہا، گورنر سندھ

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت میں جب تک تناؤ موجود ہے تب تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے ہیں۔

کراچی میں بائیک شو کا انعقاد کیا گیا جس میں بائیکرز ریلی کی شکل میں شارع فیصل سے گورنر ہاؤس پہنچے، بائیک شو میں صدر پاکستان عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ گورنر صاحب کی دعوت پر آیا ہوں، آج پہلی مرتبہ ایک ساتھ اتنی بائیکس دیکھیں۔


صدر پاکستان نے کہا کہ گورنر سندھ اچھا کام کررہے ہیں، شہر کے لیے اپنی ثقافت کو آگے بڑھانا اچھا اقدام ہے، گورنرسندھ کا موقف ہے کہ سندھ حکومت کا تعاون نہیں ہے، میں کوشش کروں گا یہ تعاون حاصل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج کے لیے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں، وفاق اور سندھ حکومت میں تناؤ رہنے تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس اب نو گو ایریا نہیں، عوام کے لئے کھول دئیے گئے ہیں، پہلے کبھی ایسے اقدامات عوام کے لئے گورنر ہاؤس میں نہیں ہوئے، سندھ میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں ہورہا۔
Load Next Story