قومی انڈر 16 ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلیے دبئی روانگی

پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، کپتان عمرایمان

پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، کپتان عمرایمان- فوٹو: ایکسپریس

پاکستان انڈر 16 کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے آج رات دبئی روانہ ہوگی۔


ٹیم کی قیادت لاہور سے تعلق رکھنے والے عمرایمان کریں گے جب کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ فرہاد اسکواڈ کے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ میں حصہ لے گی۔ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری سے آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ واحد ٹونٹی ٹونٹی میچ 20 جنوری کو شیڈول ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے اپریل 2018 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا۔ پانچ میچوں پر مشتمل اس سیریز کو آسٹریلیا نے تین دو سے اپنے نام کیا تھا جبکہ پاکستان نے واحد ٹونٹی ٹونٹی میچ جیتا تھا- سیریز کا مقصد انڈر19 ورلڈ کپ 2020کی تیاریاں ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر ایمان کا کہنا ہے کہ تیاریاں بھرپور ہیں کینگروز کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، یہ میرے لئے ایک خواب کی طرح ہے جو حقیقت کا روپ دھار گیا ہے ،میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
Load Next Story