سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات نہ ملنا افسوسناک ہے وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری اسپتال کا اچانک دورہ، ڈاکٹر کو معطل کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتوار کو تعطیل کے روز پروٹوکول کے بغیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلی مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی عیادت کی اور ان سے اسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلی کے اچانک دورے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
ٹراما سنٹر میں زخمی بچے کے والد نے مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت کی تو وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے ادویات باہر سے منگوانے پر ٹراما سنٹر کے ڈاکٹر مزمل کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایمرجنسی میڈیکل، آئی سی یو میں بھی مریضوں اور ان کے تیماردارو ں نے ادویات نہ ملنے کی شکایات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات نہ ملنے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے کے وسائل مفت ادویات کے لئے فراہم کئے ہیں، اس کے باوجود مفت ادویات نہ ملناایک افسوسناک امر ہے۔