بڑے بڑوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے کرس گیل ایک کاغذ کے ٹکڑے سے آؤٹ
کرس گیل کے پاس ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا این او سی نہیں جس کی وجہ سے بی پی ایل میں جلوے نہیں دکھا سکتے
دنیا کے بڑے بڑے بولرز کو تگنی کا ناچ نچانے والے کرس گیل کو ایک کاغذ کے ٹکڑے نے آؤٹ کردیا۔
بنگلا دیش میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں اسٹار بلے باز کرس گیل تین روز گزرنے کے باوجود ابھی تک میچ نہیں کھیل پائے۔ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں رنگ پور رائیڈر نے کرس گیل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایاہے، ہفتے کو چٹاگانگ وائی کنگز کے خلاف میچ میں ان کی عدم شرکت کا جواز طویل ہوائی سفر کی مسافت قرار دیا گیا جب کہ اتوار کو کھلنا ٹائٹینز کے خلاف میچ میں ٹیم انتظامیہ خواہش کے باوجود انہیں پلینگ الیون کا حصہ نہ بناسکی۔ اس کی وجہ ان کے پاس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی طرف سے اجازت نامے کا نہ ہونا ہے۔
بی پی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس کے مطابق لیگ میں کھیلنے کے لیے کھلاڑی کے پاس اپنے بورڈ کا این اوسی ہونا ضروری ہے۔ کرس گیل اگر ویسٹ انڈیز بورڈ سے این او سی منگوالیتےہیں تو وہ میچ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے۔