مقبوضہ کشمیر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جائے گا
ریاست بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی، جلسے، جلوس، مظاہرے اور تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔
مقبوضہ کشمیر میں آج (ہفتے کو) یوم شہدائے کشمیر منایا جائیگا، اس موقع پر ریاست بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی ، جلسے ،جلوس ،مظاہرے اور تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے 13جولائی 1931 کے شہداء کی یاد میں یوم شہدائے کشمیر منانے اور ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ادھر متحدہ علمائے اہل سنت ، پیپلز فریڈم لیگ ، اسلامی تنظیم آزادی ،ماس مومنٹ اور تحریک وحدت اسلامی سمیت متعدد مزاحمتی جماعتوں نے 13جولائی 1931کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہدا کا مشن ابھی ادھورا ہے اور اسکو پورا کرنے کیلیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
اسلامی تنظیم آزادی کے سربراہ اورحریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے 13جولائی 1931کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن تحریک ازادی جموں وکشمیر کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس دن جموں وکشمیر کے جیالوں نے نماز کی تیاری کرتے ہوئے آزادی برائے اسلام اور نعرہ تکبیر کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اے پی پی کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی تلاشی اور محاصرے کی جاری کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ کے علاقے لولا ب میں جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی جاری رکھی۔