کراچی ٹارگٹ کلنگ جاری مزید4ہلاک اعلیٰ پولیس افسر حملے میں زخمی

لیاری میں فائرنگ سے 2افراد مارے گئے، دونوں فنکشنل مسلم لیگ کے علاقائی عہدیدار تھے

لیاری کشتی چوک پر40سالہ غلام حسین ہلاک،خلاف ضابطہ ترقیوں پرسپریم کورٹ جانیوالے پولیس افسرملک مقصودپرحملہ مزارقائدپرہوا فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں4 افرادہلاک اورپولیس افسرملک مقصود سمیت 5 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نپیئر تھانے کی حدود سید محمودشاہ روڈ کے ایم سی شادی ہال کے قریب سے 26 سالہ مغوی کی بوری بندلاش لی جسے نامعلوم ملزمان نے اغواکے بعد بہیمانہ تشدد بنایااوردونوں ٹانگوں اور کمر پر10سے زائد گولیاں مار کر قتل کر دیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ،مقتول پنک رنگ کی شرٹ اور سیاہ جینزپہن رکھی ہے۔لیاری ہنگورہ آباد باب ہنگورہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے25سالہ محمدزبیر ٰ اور30 سالہ محمد کریم ہلاک جبکہ60 سالہ حاجی عثمان زخمی ہو گیا ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔

ہلاک ہونے والے ہنگورہ آباد کے رہائشی اور مسلم لیگ فنگشنل کے عہدیدار ہیں،ہلاک ہونے والوں کو3 ، 3جبکہ زخمی ہونے والے کو ایک گولی لگی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کو لیاری گینگ وار کے جاسم گولڈن اوراس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔لیاری کشتی چوک غلام شاہ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40سالہ غلام حسین ہلاک اور امیر زادہ زخمی ہو گیا،مقتول چاکیواڑہ جمن شاہ پلاٹ کا رہائشی تھا جبکہ وہ آئی آئی چندریگر روڈحبیب بینک پلازہ کے قریب واقع شراب کی دکان پرشراب فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔مزار قائد کے گیٹ کے سامنے موٹرسائیکل سوار ملزمان کی سرکاری جیپ نمبرSP-3396 پرفائرنگ سے ایس ایس پی53 سالہ ملک مقصود زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا ۔




جہاں سے انھیں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، مقتول صبح عدالت جانے کیلیے اپنے گھرواقع شاہ فیصل کالونی پولیس لائن سے نکلے اورجب شاہراہ فیصل پرکارسازکے مقام پر پہنچے توانھیں شبہ ہواکہ کچھ موٹر سائیکل سوار ان کا تعاقب کر رہے ہیں جس پر انھوں نے اپنی گاڑی شاہراہ قائدین فلائی اوورپر موڑ لی اور جب گاڑی مزار قائد کے گیٹ کے سامنے پہنچی توملزمان نے دونوں طرف سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملک مقصود کو4گولیاں لگیں ،ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت نے بتایا کہ ملک مقصود ADIG کرائم برانچ تعینات تھے

تاہم انہوں نے چند روز قبل محکمہ پولیس سے ریٹائر منٹ لے لی تھی،واقعے کے وقت وہ عدالت جا رہے تھے،واضح رہے ملک مقصود نے پولیس افسران کی خلاف ضابطہ ترقیوںکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے،انصاف کا مطالبہ ملک مقصود کو پہلے بھی مہنگا پڑاتھا ، گزشتہ سال 4 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے موقع پر خلاف ضابطہ ترقیاں پانے والے پولیس افسروں اوران کے حامیوں نے ملک مقصود کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،ملک مقصود کو بمشکل وہاں سے نکال کرکار تک پہنچایا گیا۔ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ کے قریب جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کار سوار40سالہ صدیق زخمی ہو گیا،صدیق لیاری چاکیواڑہ کا رہائشی ہے ،نیو کراچی ایوب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ سکندر زخمی ہو گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story