ملک میں معاشی استحکام کیلیے امن کا قیام ناگزیر ہے منور حسن

طالبان سے مذاکرات مسئلے کا حل ہیں، پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، لاہور بم دھماکا الارمنگ ہے

طالبان سے مذاکرات مسئلے کا حل ہیں، پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، لاہور بم دھماکا الارمنگ ہے۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI:
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے کہاہے کہ حکمران ملک کی معیشت میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ملک میں امن و امان میں بہتری لانا ضروری ہے۔

بم دھماکوں ، قتل وغارتگری اوربدامنی کے ماحول میں ملک کے معاشی حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں نہ کوئی اندرونی و بیرونی سرمایہ کاریہاں سرمایہ لگانے کیلیے تیارہوگا۔ پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ۔ وہ جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ منور حسن نے کہا کہ اندرونی وبیرونی تخریب کاروں نے ملک کو قتل گاہ بنادیاہے۔ چاروں طرف خوف کی فضا ہے۔ بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور کراچی بدترین دہشتگردی کا شکار ہیں ۔ پنجاب کچھ بہتر حالت میں ہے لیکن گزشتہ دنوں لاہور فوڈ سٹریٹ میں ہونے والا بم دھماکہ الارمنگ ہے۔




حکومت ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے میں سنجیدہ ہے تو اسے سب سے پہلے ملک میں امن و امان کی فضا بہتر بنانا ہوگی۔ اس کیلیے طالبان سے مذاکرات کی میز بچھا نا ہوگی اس کے علاوہ اس کا کوئی حل نہیں ہے ۔ منورحسن نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کے لیے قوم کواس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا ٹائم فریم دیا جائے۔ منورحسن نے کہاکہ مصر میں فوج کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں جن کو کچلنے کیلیے فوج نے اب تک سیکڑوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ پاکستانی حکومت نے ابھی تک مصر میں فوجی حکومت کی حمایت نہیں کی۔ نوازشریف کو ایک قدم آگے بڑھ کر ڈاکٹر محمد مرسی کی حمایت کرنی چاہیے۔

Recommended Stories

Load Next Story