حکومتی اجازت نہ ملنے پر تین ملکی کبڈی سیریز کا وینیو اور شیڈول تبدیل
پاکستان، بھارت اور ایران کی ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل کبڈی سیریز 8 جنوری سے شروع ہونی تھیں
حکومتی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے تین ملکی کبڈی سیریز کا وینیو اور شیڈول تبدیل کر دیا گیا، سیریز کا افتتاحی میچ 8 جنوری کو جھنگ کی بجائے اب 10 جنوری کو بہاولپور میں ہوگا۔
ایکسپریس کے مطابق تین ملکی کبڈی سیریز کے تحت پاکستان، بھارت اور ایران کی ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل کبڈی سیریز 8 جنوری سے شروع ہو کر 14 جنوری تک پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونا تھی۔
ذرائع کے مطابق سیریز کا پہلا میچ جھنگ میں شیڈول تھا تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ نہیں ہوسکے گا۔ اب دونوں ٹیمیں 10 جنوری کو بہاولپور میں ایک دوسرے کے درمیان ایکشن میں دکھائی دیں گی، اسی روز پاکستان گرین کا میچ ایران کے ساتھ ہوگا۔
11 جنوری کو بھی سیریز کے مزید 2 میچز ساہیوال میں کھیلے جائیں گے، پاکستان گرین کا مقابلہ بھارت جب کہ پاکستان وائٹ کا میچ ایران کے ساتھ ہوگا۔ 13 جنوری کو سیریز کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔