امداد کیلیے دوسروں پر انحصار کیا جائے تو کوئی چیز مفت نہیں ملتی عمران خان

چین پاکستان کی مدد کرتا رہے گا لیکن اسے معاشی معاملات کی تشہیر پسند نہیں ہے

پاکستان نے امریکا کا ساتھ دینے پر بھاری نقصان اٹھایا، وزیر اعظم (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر امداد کے لیے دوسروں پر انحصار کیا جائے تو کوئی چیز مفت نہیں ملتی۔

ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امداد اور قرض کے لیے دوسروں پر انحصار کیا جائے تو کوئی چیز مفت نہیں ملتی، پاکستان نے امریکا کا ساتھ دینے پر بھاری نقصان اٹھایا۔

سی پیک اور چینی امداد سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا چین کو معاشی معاملات کی تشہیر پسند نہیں ہے۔


بھارت سے متعلق سوالات پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے پاکستان تو مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن بی جے پی انتخابات میں کامیابی کے لیے مذاکرات نہیں کررہی، بھارت سے کئی بار کہا ہے کہ آپ امن کی طرف ایک قدم بڑھائیں ہم دو بڑھائیں گے لیکن جواب میں پاکستان سے متعلق بھارتی سیاست دانوں کے بیانات افسوس ناک ہیں۔

https://youtu.be/EHWClRWTYjI

عمران خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی تمام حدیں پار کرلیں، بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو پیلیٹ گنز سے اندھا کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے معاملات کبھی حل نہیں ہوں گے بھارت کو آج نہیں تو کل سوچنا ہی پڑے گا۔

افغانستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں افغانستان میں قیام امن صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے وہاں طاقت کے استعمال سے فائدہ نہیں ہوگا۔
Load Next Story