اقوام متحدہ کا پہلا ملالہ ایوارڈ 15 سالہ بھارتی لڑکی کو دیا جائے گا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی 15 سالہ رضیہ سلطانہ کو اقوام متحدہ کا پہلا ملالہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی رضیہ بچپن میں اپنے گاؤں کی دوسری بچیوں کے ساتھ فٹ بال بناتی تھی, ایک این جی او نے رضیہ سے کام چھڑوا کر اس کے اسکول کی تعلیمی ذمہ داری اٹھا لی، جس کے بعد رضیہ نے چائیلڈ لیبر کے خلاف آواز بلند کی اور نیپال سمیت کئی ایشیائی ممالک میں جا کر بچوں میں تعلیم کے ضرورت پر زور دیا۔
رضیہ اب تک 48 مزدور بچوں کو اسکول میں داخل کروا کر ان کی زندگی بدل چکی ہے، ملالہ ایوارڈ ملنے پر وہ اور اس کے والدین بہت خوش ہیں جب کہ رضیہ کا کہنا ہے کہ وہ اسی طرح لڑکیوں کی تعلیم کےلئے کام کرتی رہے گی۔