طالبان ہتھیار پھینک دیں تو بات کی جاسکتی ہے لیکن وہ قابل بھروسہ نہیں رحمان ملک

صدر زرداری کے عہدے کی مدت ختم ہونے میں ابھی 2 ماہ باقی ہیں، صدارتی الیکشن کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی، رحمان ملک

صدر زرداری کے عہدے کی مدت ختم ہونے میں ابھی 2 ماہ باقی ہیں، صدارتی الیکشن کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی، رحمان ملک۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان اگر ہتھیار پھینک دیں تو بات کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن طالبان قابل بھروسہ نہیں۔


سٹی کورٹ کراچی میں اپنے خلاف دہری شہریت کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نےکہا کہ بلال شیخ نڈر، بہادر اور وفادار جیالے تھے، ان کی شہادت انتہائی افسوسناک اور پیپلز پارٹی کے لئے پیغام ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن وہ دہشت گردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ طالبان اگر ہتھیار پھینک دیں تو بات کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن طالبان قابل بھروسہ نہیں انہوں نے نئی حکومت کو مذاکرات کے لئے وقت بھی نہیں دیا، پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں دہشت گردی کنٹرول کرنے کے لیے کئی اقدامات کئے، اب امن و امان کی بحالی موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہیں۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے عہدے کی مدت ختم ہونے میں ابھی 2 ماہ باقی ہیں، صدارتی انتخابات میں شرکت کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story