کور کمانڈرز کانفرنس ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے معاملے پر غور
کور کمانڈرز کانفرنس میں علاقائی امن کیلیے اقدامات کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا گیا، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی امن کیلیے اقدامات کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی امن کیلیے اقدامات کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا گیا جب کہ کانفرنس میں جیواسٹرٹیجک، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور افغانستان میں امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ کانفرنس میں مشرقی سرحد کی صورتحال پرغور کیا گیا اور بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔