سندھ حکومت کا قوت سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

قوت سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کےاجرا کے لیے قانون میں ترمیم کی جائے گی، سندھ حکومت

قوت سماعت سےمحروم افراد کو بھی ڈرائیونگ کے ذریعے روزگار کا حق ہے، صوبائی حکومت۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے قوت سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق صوبہ سندھ میں اب قوت سماعت سے محروم افراد بھی ڈرائیونگ کرسکیں گے، حکومتِ سندھ نے قوت سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے، قوت سماعت سےمحروم افراد کو بھی ڈرائیونگ کے ذریعے روزگار کا حق ہے، اس لئے حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کےاجراکےلیے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔ یہ فیصلہ عدالت عظمی کےاحکامات پرکیا گیا ہے۔
Load Next Story