میئر کراچی نے اردو بازار کی دکانوں کو مسمار کرنے سے روک دیا

مئیر کراچی نے اردوبازار کی دکانوں کے معائنے کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

جو دکانیں نالے پر ہوں گی تو انہیں مسمار کردیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

میئرکراچی وسیم اختر نے اردو بازار کی دکانوں کو مسمار کرنے سے روک دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیرقانونی دکانوں کو مسمار کیا جارہا ہے، تاہم میئرکراچی وسیم اختر نے اردو بازار کی دکانوں کو مسمار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔


میئرکراچی نے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں تاجربرادری، میونسپل سروسز اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے 2،2 افراد شامل ہوں گے، جو اس بات کا تعین کریں گے کہ دکانیں غیرقانونی ہیں یا نہیں، اور اگر اردو بازار کی دکانیں نالے پر قائم ہوں گی تو انہیں مسمار کردیا جائے گا، کمیٹی معائنہ کرکے مئیر کراچی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

 
Load Next Story