بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو و صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا، بل گیٹس

فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو و صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا، بل گیٹس، فوٹو: فائل

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سربراہ عالمی ادارہ صحت اور صدر بل گیٹس فاؤنڈیشن نے ملاقات جس میں وزیر صحت عامر کیانی،معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا اور دیگر بھی شریک تھے۔


یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا فون، مختلف امور پر بات چیت

اس موقع پر صدر بل گیٹس فاؤنڈیشن نے وزیراعظم عمران کو بل گیٹس کی جانب سے لکھا گیا خط پیش کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔ خط کے مطابق بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو و صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔

Load Next Story