سعودی عرب کی بزرگوں حاملہ خواتین اور بیمار افراد سے حج نہ کرنے کی اپیل

یہ اقدام مرس جیسے جان لیوا وائرس کو بڑھنے اور لوگوں کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، سعودی وزارت صحت

حاملہ خواتین، بچے اور قوت مدافعت کی کمی کے شکار افراد بھی حج اورعمرہ د درخواستیں جمع نہ کرائیں،سعودی وزارت صحت فوٹو: فائل

KARACHI:
سعودی عرب نے ملک میں مرس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے معمرافراد، حاملہ خواتین اور بیمارافراد سے رواں سال حج نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔


سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ معمرافراد اور ایسے لوگ جو دل، گردے، سانس اور شوگر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں رواں سال حج اور عمرہ ادا نہ کریں، وزارت کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حاملہ خواتین، بچوں اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار افراد کو بھی درخواستیں جمع نہ کرانے کا کہا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی عمر کی حد متعین نہیں کی گئی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مرس جیسے جان لیوا وائرس کو بڑھنے اور لوگوں کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض خلیجی ریاستوں میں اس وقت "مرس" نامی وائرس پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے صرف سعودی عرب میں 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ تاحال اس وائرس کے پھیلنے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
Load Next Story