کراچی میں تھیٹر کی کامیابی سے حوصلے بڑھے ہیں ساجد حسن
اس کے نتائج بہت شاندار ہیں ملک کی موجودہ صورتحال میں تھیٹر کا کامیاب ہوناخوش آئیند ہے ، اداکار
ٹیلی ویژن کے معروف ادکار ساجد حسن نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے اچھے اور معیاری تھیٹر کے لیے جو کوششیں کی جارہی تھیں۔
اس کے نتائج بہت شاندار ہیں ملک کی موجودہ صورتحال میں تھیٹر کا کامیاب ہوناخوش آئیند ہے اس کا مطلب ہے کہ لوگ تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں،انور مقصود نے کراچی میں تھیٹر کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ ناپا کو بھی اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے اس ادارے نے کراچی میں تھیٹر کے فروغ میں اہم کردارکیا۔
یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ تھیٹر کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا مجھے خوشی ہے کہ بہت بڑی تعداد میں آکر لوگوں نے ڈرامہ دیکھا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے عوام اچھا اور معیاری تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں بہت سے فنکاروں نے بھی آکر تھیٹر دیکھا ان کا کہنا ہے کہ عوام کی تفریح کے لیے تھیٹر سے بہتر کوئی شعبہ نہیں، لائیو پرفارمنس کا اپنا ہی لطف ہے۔