وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کل ہوگا
کابینہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر غور ہوگا
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر غور کیا جائے ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع، ای سی ایل سے 172 افراد کے ناموں پر نظرثانی سے متعلق وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر غور ہوگا جس کے بعد بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، نئے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری، مختلف اداروں کے سربراہوں اور سیکرٹریز کے ناموں کی منظوری سمیت پی آئی اے کے بورڈ اراکین کی نامزدگی بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔