سپریم کورٹ کا اورنج لائن ٹرین منصوبہ مقررہ تاریخ پرمکمل کرنے کا حکم

اورنج لائن ٹرین لاہور کے لوگوں کیلئے تحفہ ہے، چیف جسٹس

ہم بھی اورنج ٹرین کی گاڑی میں بیٹھیں گے، چیف جسٹس: فوٹو: فائل

SHANGHAI:
سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ مقررہ تاریخ پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران تعمیراتی کمپنیوں نے ایک ارب کی بینک گارنٹی کا معاہدہ پیش کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹرعلی سبطین کی خدمات قابل ستائش ہیں، ہم بھی اورنج ٹرین کی گاڑی میں بیٹھیں گے، جس دن اورنج لائن بنے ہمیں بھی بتائیں، اورنج لائن ٹرین لاہورکے لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔ جس پر علی سبطین نے کہا کہ آپ کو سواری کی دعوت دی جائے گی۔


سماعت کے دوران منصوبے کے ٹھیکیدارکے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ کام کے پیسے نہیں ملتے جو اصل مسئلہ ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایل ڈی اے چیک سپریم کورٹ میں جمع کرادے اور ٹھیکیدار بینک گارنٹی جمع کراکے چیک لے سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بینک گارنٹی جمع کرانے پرادائیگی کی رقم کے چیک دیئے جائیں گے، بینک گارنٹی دو روز بعد تعمیراتی کمپنی جمع کرائے گی، مقررہ تاریخ پر کام مکمل نہ ہونے کو عدالتی حکم کی عدم تعمیل سمجھا جائے گا اس لیے منصوبے کے تمام سنگ میل مقررہ تاریخ پر مکمل کیے جائیں گے۔
Load Next Story