فیاض چوہان کی بدکلامی پر صحافیوں کا پریس گیلری سے واک آوٹ         

صوبائی وزیراطلاعات کے رویے کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے بھی صحافیوں کے ہمراہ بائیکاٹ کیا

صوبائی وزیراطلاعات کے رویے کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے بھی صحافیوں کے ہمراہ بائیکاٹ کیا

صوبائی وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان کے رویے کے خلاف صحافیوں پریس گیلری سے واک آؤٹ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کے لیے آئے تو وہاں موجود صحافیوں نے بائیکاٹ کے نعرے لگادیے، فیاض چوہان ڈائس پر کھڑے رہے لیکن صحافیوں نے انہیں بات نہ کرنے دی، وہ کچھ دیر انتظار کے بعد بات کیے بغیر چلے گئے۔


اس سے قبل صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا تو پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بھی فیاض چوہان کے خلاف نعرے لگائے اور صحافیوں کے ہمراہ ہی واک آؤٹ کرگئے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سید حسن مرتضیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے ملک ندیم کامران، ملک احمد خان نے صوبائی وزیرکے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد بھی جمع کرا دی جس میں صحافیوں سے بدتمیزی پر فیاض الحسن چوہان کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان جماعت اسلامی سے کرپشن اور بدتمیزی کی وجہ سے نکالے گئے، فیاض الحسن پوری قوم سے معافی مانگیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں ۔
Load Next Story