چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نئی مصروفیت تلاش کرلی

چیف سلیکٹر امریکہ کی کرکٹ اکیڈمی میں بچوں کی صلاحیتیں نکھاریں گے۔

چیف سلیکٹر امریکہ کی کرکٹ اکیڈمی میں بچوں کی صلاحیتیں نکھاریں گے۔

لاہور:
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے امریکا میں نئی مصروفیت تلاش کرلی۔

قومی ٹیموں کی سلیکشن کے ذمہ دار انضمام الحق پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے کے باوجود ٹی ٹین لیگ اور پی ایس ایل سمیت مختلف سرگرمیوں میں کسی نہ کسی طور شامل رہے ہیں اور اب ڈومیسٹک کرکٹرز کو مسلسل نظرانداز کرنے والے چیف سلیکٹر امریکہ کی کرکٹ اکیڈمی میں بچوں کی صلاحیتیں نکھاریں گے۔


انضمام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دیکھنے کی ضرورت کم ہی محسوس کی ہے، یہی وجہ ہے کہ منتخب کردہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مسلسل انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، اس صورتحال میں بھی انضمام الحق نے ایک نجی کرکٹ اکیڈمی کو ایک ہفتہ دینے کا معاہدہ کیا ہے، وہ 16 سے 22 فروری تک نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں گے۔ اکیڈمی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہر سیشن کے لئے محدود نشستیں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 14 فروری کو ہوگا، چیف سلیکٹر امریکہ میں اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کو منتقل کررہے ہوں گے۔
Load Next Story