ارشد وارثی نے ’منا بھائی 3‘ کی شوٹنگ سے متعلق پردہ اُٹھا دیا
فلم کی شوٹنگ رواں سال کے وسط یا آخر میں شروع ہوگی، ارشد وارثی
ارشد وارثی نے 'منا بھائی ایم بی بی ایس' اور لگے رہو منا بھائی' کے بعد فلم کے اگلے سیکوئل کی شوٹنگ کی تاریخ سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فلم سیریز 'منا بھائی' میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے دوسرے سیکوئل سے متعلق انکشاف کیا کہ ''ابھی فی الحال یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلم کی شوٹنگ کب شروع ہوگی تاہم ابھی صرف اتنا پتا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ تقریباً تیار ہے جس پر ابھی کچھ کام جاری ہے۔
ارشد وارثی نے کہا کہ ہدایت کار راجکمار ہیرانی کے توسط سے اتنا پتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال کے وسط یا آخر میں شروع ہوگی۔ اداکار نے فلم میں کرداروں سے متعلق کہا کہ فلم میں ابھی اپنے اور سنجے دت کے حتمی طور شامل ہونے کا علم ہے۔
2003 اور پھر 2006 میں ریلیز ہونے والی منا بھائی سیریز کی تیسری فلم سے متعلق کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن کسی نہ کسی وجہ سے معاملہ ٹلتا رہا۔ پہلے فلم کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی ''تھری ایڈیٹس'' اور پھر' 'پی کے'' جیسی فلموں میں مصروف ہو گئے جس کے بعد فلم کے اہم اداکار سنجے دت کو 1993 ممبئی بم دھماکے سے متعلق ایک معاملے میں جیل جانا پڑا جس سے فلم سازی میں تاخیر ہوتی چلی گئی۔