صدارتی الیکشن لیگی امیدوار کو پختونخواسے28ووٹ ملنے کاامکان

جواے این پی کی مددسے بڑھ کر 19.47 تک بھی پہنچ سکتے ہیں تاہم جماعت سلامی اورقومی وطن پارٹی کی حمایت سے 28.94 ہوسکتاہے۔

جواے این پی کی مددسے بڑھ کر 19.47 تک بھی پہنچ سکتے ہیں تاہم جماعت سلامی اورقومی وطن پارٹی کی حمایت سے 28.94 ہوسکتاہے. فوٹو: فائل

صدارتی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوارکوخیبرپختونخوااسمبلی سے17.36 ووٹ الیکٹورل ووٹ ملنے کاامکان ہے۔


جواے این پی کی مددسے بڑھ کر 19.47 تک بھی پہنچ سکتے ہیں تاہم جماعت سلامی اورقومی وطن پارٹی کی حمایت سے 28.94 ہوسکتاہے،تحریک انصاف کا امیدوارصرف اپنے ارکان کے ووٹوں کے ذریعے 28.42 جبکہ اتحادی جماعتوں کے ووٹ ملنے سے 41.57 تک الیکٹورل ووٹ لے سکتاہے جبکہ پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوارکوصوبائی اسمبلی سے2.10 ووٹ مل پائیں گے تاہم اگراے این پی،پیپلزپارٹی کیساتھ کھڑی ہوگئی تواس صورت میں پی پی کاامیدوار 4.21 الیکٹورل ووٹ لے سکتا ہے۔

خیبرپختونخوااسمبلی میں 6 اکتوبر 2007 کوصدارتی الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوںمیں سے مشرف نے 31 ارکان کے 16.25 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے،6 ستمبر 2008 ء کو صدرآصف زرداری کو124رکن ایوان سے 107ارکان کے 56 الیکٹورل ووٹ ملے تھے۔
Load Next Story