ساون کا موسم افطار میں پھلوں کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے
افطاری کے وقت آم ،خربوزہ،آڑو،سمیت دیگرپھلوں کا استعمال نہ کریں، ڈاکٹرز کا مشورہ.
ہوشیار، خبردار، ساون کے موسم میں افطاری کے دوران فروٹ کا زیادہ استعمال آپ کو اسپتال پہنچاسکتا ہے۔
ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ رمضان المبارک میں افطاری کے وقت آم ،خربوزہ،آڑو ،سمیت دیگر پھلوں کا استعمال نہ کریں ،روزے کی وجہ سے نمکیات کی کمی بھی ہوتی ہے الٹیاں پیچش ہونے کی صورت میں حالت انتہائی خراب ہو سکتی ہے جبکہ شہرمیں 3 دنوں میں 50 سے زائد افراد کو ہیضے کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں ،5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبار ک کے موقع ڈاکٹرز حضرات نے سختی سے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اس موسم میں فروٹ میں جراثیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے اوپر سے تازہ پھل یہاں دستیاب نہیں نمی کی وجہ سے شہرکی مارکیٹوں میں دستیاب 90 فیصد فروٹ استعمال کے قابل نہیں ہوتا جس کے استعمال سے ہیضہ ،پیچش ،الٹیاں کی شکایت ہو سکتی ہے لہذا روزہ دار فروٹ سے جتنا ہو سکے پرہیز کریں ،گزشتہ 3 دنوں میں صرف شہر میں 50 سے زیادہ افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن کو الٹیاں پیچش کی شکایت تھی جبکہ دیہی علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہے ڈاکٹرز کے مطابق چونکہ سارا دن روزہ رکھنے سے جسم میں نمکیات کی مقدار پہلے ہی کم ہوتی ہے اور الٹیاں پیچش لگنے سے انتہائی کمزوری واقع ہو سکتی ہے۔