پاکستان کی تمام پارٹیوں کے کرپٹ لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں مشاہد اللہ خان

عمران خان کیسے دیانت دار ہیں کہ بہنوں کے معاملے پر خاموش ہیں؟ رہنما مسلم لیگ (ن)

انتخابات شفاف ہوتے تو ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا، مشاہد اللہ خان فوٹو: فائل

COPEHAGEN:
مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام پارٹیوں کے کرپٹ لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی اور معاشی قوت بنانے میں نواز شریف کا کردار ہے، وہ ملکی سیاست کے اسٹیک ہولڈر ہیں، وہ اس جماعت کے سربراہ ہیں جسے حکومت میں ہونا چاہیے تھا، وہ ملکی سیاست کو صراط مستقیم پر چلانے کے جرم میں کوٹ لکھپت جیل میں ہیں،انہیں زمین کی ساتویں تہہ میں بھی بند کر دیں تو بھی عوام کی محبت ختم نہیں کی جا سکتی، مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نہ وہ سر جھکائیں گے اور نا ہی ان کے کروڑوں ساتھی سر جھکائیں گے۔


مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک کی باتیں غلط ہیں، اگر انتخابات شفاف ہوتے تو ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا، پی ٹی آئی کی حکومت کشکول پھیلائے بیٹھی ہے، جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اس سے ملک کو شدید نقصان ہوا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام پارٹیوں کے کرپٹ لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں، علیمہ خان اور عظمی خان کے پاس اربوں روپے کی پراپرٹی ہے، عمران خان کیسے دیانت دار ہیں کہ بہنوں کے معاملے پر خاموش ہیں۔

Load Next Story