آمدن سے زائد اثاثہ کیس عاصمہ عالمگیراورشوہرپرفرد جرم عائد
عدالت نے 4 گواہان کو 24 جنوری کو طلب کرلیا
کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیراورپی پی رہنما عاصمہ عالمگیر اور ان کے شوہر ارباب عالمگیرپرفرد جرم عائد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور کرپشن کے کیس میں دونوں میاں بیوی سابق وفاقی وزرا عاصمہ عالمگیر اورارباب عالمگیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس سماعت کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی پر فرد جرم عائد کردی۔
اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ بڑی تعداد میں کارکن بھی احتساب میں جمع ہوئے، کیس کی سماعت احتساب جج محمد اشتیاق نے کی، احتساب عدالت نے ارباب عالمگیر اورعاصمہ عالمگیر پہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے چار گواہان کو 24 جنوری کو طلب کرلیا۔
اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرعاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا حکومت میں موجود کرپٹ عناصر پرنیب مہربان کیوں ہے، عوام جواب مانگ رہے ہیں ہمارے خلاف من گھڑت کیس کوریفرنس کیلئے منظور کردیا گیا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ایل ڈی اے کیس کو ختم کردیا گیا، ہم نے عوام کی بے لوث اور بلا امتیازخدمت کی ہے جسکا صلہ ریفرنس کی صورت میں ملا، جو قانون اسپیکر پنجاب کیلئے تھا وہ کسی اور کیلئے کیوں نہیں یا جو قانون ہمارے لئے ہے وہ کسی اورکیلئے کیوں نہیں ہم احتساب کیخلاف نہیں مگراحتساب کو استحصال بنادیا گیا اوراستحصال سے مجبورہوکرعدالت کیساتھ رجوع کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیب دوہرے معیار کو ترک کرکے قانون کے مطابق احتساب کرے ۔اگر میں ایک خاتون خود احتسابی کیلئے عدالت سے رجوع کر سکتی ہوں تو انصاف کی چھتری تلے چھپے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک خود احتسابی کیلئے عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرسکتے۔