اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیراستعفیٰ ایک ماہ بعد منظور نوٹی فکیشن جاری

کابینہ ڈویژن نے سابق وفاقی وزیراعظم سواتی کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹی فکیش جاری کردیا

کابینہ ڈویژن نے سابق وفاقی وزیراعظم سواتی کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹی فکیش جاری کردیا

سابق وفاقی وزیراعظم سواتی کا استعفیٰ ایک ماہ بعد منظور کرلیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر اعظم سواتی کا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کیا، صدر پاکستان نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اعظم سواتی کا استعفیٰ منظور کیا۔


کابینہ ڈویژن نے سابق وفاقی وزیراعظم سواتی کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹی فکیش جاری کردیا جس کے مطابق اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی عہدے سے مستعفی

واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کے گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں غریب خاندان کے 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وفاقی اعظم سواتی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے کی تحقیقات کروائی اور اس معاملے میں عدالتی حکم پر جے آئی ٹی بھی بنائی گئی جس میں اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دیا گیا جس پر انہوں نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Load Next Story