گیس بحران وزیر اعلیٰ سندھ کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
پوری امید ہے وفاق آئین اور قانون کے مطابق سندھ کو حق دے گا، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گیس بحران پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گیس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے وفاق کو خط لکھوں گا، پوری امید ہے وفاق آئین اور قانون کے مطابق سندھ کو حق دے گا۔ مشترکہ مفادات کونسل میں تین جماعتوں سے سندھ کے 3 ممبران ہیں، تینوں ممبران کو ہماری حمایت کرنی چاہیے۔
مختلف ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کچھ لوگوں کو کھٹکتی ہے، فروری میں تھرکول پاور پلانٹ سےبجلی پیداوار شروع ہو جائے گی،اسٹیٹ بینک ہمیں کہہ رہاہے کہ سندھ بینک کاانضمام جلد کریں،پنجاب بھی پاکستان کا حصہ ہے، قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر کسی کو پنجاب سے افسر لاسکیں۔