مصر میں لبرل رہنما محمد البرادی نے عبوری نائب صدر کا حلف اٹھا لیا
محمد البرادی نے ملک کے عبوری نائب صدر برائے خارجہ تعلقات کا حلف اٹھا لیا، ایوان صدر
عالمی جوہری توانائی کے ادارے کے سابق سربراہ اور مصر کے لبرل رہنما محمد البرادی کو عبوری نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
مصر کے ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد البرادی نے ملک کے عبوری نائب صدر برائے خارجہ تعلقات کا حلف اٹھا لیا۔ مصر کے بائیں بازو کی جماعتوں کے حمایت یافتہ محمد البرادی کو 3 جولائی کو صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد عبوری وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم دائیں بازو کی سلفی جماعت حزب النور نے ان کی نامزدگی کو مسترد کر دیا تھا۔