اتحادی افواج کا 3 ماہ میں انخلا طالبان جنگ بندی کا اعلان کرینگے

18ماہ میں نیاآئین تشکیل،امریکی کمپنیاں بحالی وتعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گی

امن معاہدے پر اتفاق رائے کیلیے ہمسایہ ممالک کیساتھ اعلیٰ سطح سفارتکاری کاآغازہوگیا فوٹو: فائل

پرامن افغانستان کیلیے مجوزہ امریکی امن معاہدے پر اتفاق رائے کیلیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح سفارت کاری کا آغاز ہوگیا ہے۔


امریکی مجوزہ معاہدے کو ''افغان تنازع کے جامع حل'' کا نام دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے کا مسودہ 49 صفحات پر مشتمل ہے اور افغان طالبان سمیت تمام فریقین سے معاہدے کے مسودے پر مشاورت جاری ہے۔ مجوزہ معاہدہ کچھ تحریری، کچھ زبانی امور پر مشتمل ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا، افغان تنازع کے تمام فریقین کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ چاہتا ہے، معاہدے پر امریکا، نیٹو، افغان حکومت، طالبان اور دیگر فریقین کی رضامندی شامل ہوگی، معاہدے پر اتفاق کی صورت میں طالبان جنگ بندی کا اعلان کرینگے جبکہ امریکی اور نیٹو افواج 18ماہ میں افغانستان سے انخلا یقینی بنائیںگی۔ امریکا اور نیٹو افواج کا انخلا 3 مراحل میں مکمل ہوگا۔ معاہدے کے تحت افغان سیکیورٹی ادارے مرکزی کمانڈ میں کام کریں گے، مرکزی کمانڈ افغان نیشنل آرمی، بارڈر پولیس اور انٹیلی جنس اداروں پر مشتمل ہوگی۔ افغانستان میں 18 ماہ میں نیا آئین تشکیل دیا جائیگا۔
Load Next Story