پاکستان کا قرضوں پر انحصار بڑھنا خطرے کی گھنٹی ہے موڈیز
موڈیزنے جون2018 میں زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کی بنیاد پر پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی بی تھری کردی تھی۔
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے کہاہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرپر دباؤ کی وجہ سے بیرونی قرضوں پر انحصار بڑھ گیاہے جو خطرے کی گھنٹی ہے۔
موڈیز نے پاکستان سمیت 24 ممالک کے2019 کے آؤٹ لک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کا بیرونی قرضوں کا حجم اس حد تک بڑھ گیاہے کہ سال2019 میں ان کی ادائیگیوں کے لیے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرناکافی ہوں گے۔ واضح رہے کہ موڈیزنے جون2018 میں زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کمزور ہونے کی بنیاد پر پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی بی تھری کردی تھی۔