جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز قومی کرکٹرز 14 جنوری کو روانہ ہوں گے
محمد حفیظ، عماد وسیم، حسین طلعت، شعیب ملک اور عثمان شنواری 15 جنوری کو جوہانسبرگ میں ٹیم کو جوائن کریں گے
جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر قومی کرکٹرز 14 جنوری کو روانہ ہوں گے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں سے گیارہ کرکٹرز اس وقت پہلے سے ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں جبکہ محمد حفیظ، عماد وسیم، حسین طلعت، شعیب ملک اور عثمان شنواری 15 جنوری کو جوہانسبرگ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک ان دنوں بی پی ایل کے لیے بنگلا دیش میں موجود ہیں جب کہ عثمان شنواری آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہےہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19جنوری سے پورٹ الزبتھ میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 22 جنوری کو ڈربن میں رکھا گیا ہے، 25 جنوری کو سنچورین تیسرے ون ڈے کی میزبانی کرے گا۔ 27 جنوری کو چوتھا میچ جوہانسبرگ میں طے ہے جبکہ سیریز کا آخری ون ڈے 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں شیڈول ہے۔