چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی ہی چور نکلیں مریم اورنگزیب
عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے، ترجمان مسلم لیگ (ن)
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی ہی چور نکلیں جب کہ عمران صاحب علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے۔
سابق وزیر اطلاعات اور ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوروں کی بارات ہے، حکومت کے دولہا وزیراعظم عمران صاحب ہیں، علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دار ہیں، چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں، علیمہ باجی کے غیر قانونی جائیداد کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور پاکستان تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ علیمہ باجی نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ اور پارٹی فنڈ سے بیرونِ ملک اربوں کی جائیداد خریدیں، فواد چوہدری آئیں بائیں شائیں نہ کریں، علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں، عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے، عمران صاحب علیمہ باجی کو این آر او کیوں دیا۔
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری صاحب علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیتے ہوئے پتا چلا ''نہ رو نہ رو" کیا ہوتا ہے، جہاں جہاں چندے اور پارٹی کے پیسے اکھٹے ہوتے ہیں وہاں وہاں علیمہ باجی کی غیر قانونی جائیداد نکلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری صاحب عوام کو بتائیں کہ مریم نواز پاکستان کی کتنی دفعہ وزیراعظم رہی ہیں، نواز شریف نے اپنی تین نسلوں اور تین دہائیوں کا جواب دیا، جعلی وزیراعظم، جعلی حکومت، جعلی مینڈیٹ، جعلی اکاؤنٹس اورعلیمہ باجی کی چوری پر قوم سے خطاب کب کریں گے۔