روہت شیٹھی نے شاہ رخ کے ساتھ جھگڑے کی حقیقت بیان کردی
روہت شیٹھی نے شاہ رخ خان کے ساتھ جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی
NEW DELHI:
ناموربالی ووڈ ہدایت کارروہت شیٹھی نے شاہ رخ خان کے ساتھ جھگڑے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
روہت شیٹھی کا شماربالی ووڈ کے نامور ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری کو 'گول مال'، 'گول مال اگین'، 'سنگھم'، 'سمبا' سمیت متعدد سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ 2013 میں روہت شیٹھی اورشاہ رخ خان نے فلم 'چنائے ایکسپریس' میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
دوسال بعد ان دونوں نے ایک اور بڑی فلم 'دل والے' بنائی تاہم یہ فلم شائقین کو متاثرکرنے میں ناکام رہی۔ فلم 'دل والے' کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں روہت شیٹھی اورشاہ رخ خان کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ناکامی کے باوجود ''زیرو''سب سے زیادہ آمدنی والی 10فلموں میں شامل
اس حوالے سے جب روہت شیٹھی سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا میرے اور شاہ رخ کے درمیان جھگڑے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، فلم 'سمبا' کا ٹائٹل اور ڈیجیٹل کام ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے کیا ہے اور یہ شاہ رخ خان کی کمپنی ہے، جب کہ اسی وقت کمپنی میں 'زیرو' کا کام بھی چل رہا تھا، اگر میرے اور ان کے درمیان جھگڑا ہوتا تو میں ان کی کمپنی سے اپنی فلم کا کام کیوں کرواتا۔ روہت نے شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے بارے میں کہا اگر میں نے شاہ رخ کے ساتھ فلم نہیں کی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے درمیان لڑائی ہے۔