فلم کا نام تبدیل کرنے پرعمران ہاشمی بھارتی سنسر بورڈ پر برس پڑے
ریلیز سے چند روز قبل فلم کا ٹائٹل تبدیل کرنا مضحکہ خیز اور بے تکا فیصلہ ہے، عمران ہاشمی
ناموربالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی فلم 'چیٹ انڈیا' کا نام تبدیل کیے جانے پر بھارتی سنسر بورڈ کے فیصلے کو مضحکہ خیز قراردے دیا۔
بھارتی تعلیمی نظام میں موجود خرابیوں اور کرپشن سے متعلق بنائی گئی فلم 'چیٹ انڈیا' ان دنوں اپنے منفرد موضوع کے باعث خبروں میں ہے، فلم میں عمران ہاشمی نے مرکزی کردارادا کیا ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہی ہیں۔ عمران ہاشمی اپنی فلم کو لے کر بہت پُر امید ہیں کہ یہ فلم شائقین کے معیار پر پوری اترے گی، تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے ریلیز سے محض ایک ہفتے قبل فلم کانام تبدیل کرکے عمران ہاشمی کے غصے کو ہوا دے دی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شیوسینا کا خوف؛ 'چیٹ انڈیا'کی ریلیز کی تاریخ تبدیل
اداکار عمران ہاشمی نے بھارتی سنسر بورڈ پر برستے ہوئے اس فیصلے کو مضحکہ خیز اور غیر منطقی (بے تکا ) قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا سنسر بورڈ نے الزام لگایا ہے کہ فلم کے نام کی وجہ سے بھارت کا منفی تاثر ابھررہا ہے لیکن انہیں سمجھنا چاہئے کہ ہم جو دکھا رہے ہیں وہی نظام کا آئینہ ہے۔ عمران ہاشمی نے غصے سے کہا ہماری فلم کا ٹائٹل گزشتہ ایک برس پہلے فائنل ہوگیا تھا سنسر بورڈ نے اسی نام کے ساتھ تمام ٹریلرز اور پروموز کو منظوری بھی دے دی تھی تو اب کیا ہوگیا۔
عمران ہاشمی نے کہا اب شائقین سمجھدار ہوگئے ہیں وہ فلم کو اس کی کہانی سے جج کرتے ہیں، شائقین فلم کے مواد کو دیکھنے آتے ہیں نا کہ ٹائٹل کو، مجھے یقین ہے فلم کے ٹائٹل کی تبدیلی اس کے مواد اورموضوع پر اثر انداز نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ فلم 'وائے چیٹ انڈیا' پہلے 25 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن شیوسینا کی دھمکی کے بعد اب مقررہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل 18 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
https://www.youtube.com/watch?v=2B6vjua8aK4