پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے پی ٹی آئی کے رکن کو نکال کرمجھے شامل کیاجائے شیخ رشید
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں (ن) لیگ کا احتساب میں کروں گا، شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل اپنے کسی رکن کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، پیر کو اس سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی شامل کیا جائے، اس کے لئے پی ٹی آئی اپنے ایک رکن کو واپس لیے۔ مسلم لیگ (ن) کے معاملات کو دیکھنے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی مجھے سونپی جائے، میں مسلم لیگ (ن) کے معاملات کا آڈٹ کروں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تعلقات ہیں جس پر مجھے فخر ہے، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کوجوابدہ نہیں۔ آصف زرداری اور نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے، مریم نواز بیٹی کی طرح ہے، ان کے خلاف کبھی منفی بات نہیں کی۔