سانگلہ ہل وحشیوں نے قتل کے بعد لاش کتوں کے آگے پھینک دی

کتے جلے ہوئے بدن کے ٹکڑے مرکزی سڑک پر لائے تو لوگوں کو پتہ چلا ، علاقے میں خوف و ہراس

کتے جلے ہوئے بدن کے ٹکڑے مرکزی سڑک پر لائے تو لوگوں کو پتہ چلا ، علاقے میں خوف و ہراس فوٹو : ایکسپریس

سانگلہ ہل کے نزدیکی گائوں چک 46 چٹھہ کے سامنے المعروف خفیہ پہاڑی کے دامن میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو زندہ جلانے کے بعد کتوں اور بلیوں کے آگے پھینک دیا۔

کتے ساری رات مقتول کا گوشت نوچتے رہے، کتے مقتول کی لاش کا بچا ہوا حصہ کھینچتے ہوئے شاہراہ عام پر لے آئے جہاں پر راہ گیروں نے دیکھ کر شور مچا دیا اور نامعلوم بدقسمت نوجوان کی لاشکو کتوں سے چھڑایا۔ اس روح فرسا اور دردناک واقعے کی خبر آناً فاناً جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہزاروں لوگ جائے واردات پر جمع ہوگئے۔ تاحال مقتول نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی۔




واقعے کے بعدعلاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابھی تک پولیس بھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ پہاڑی کے دامن میں کار کے ٹائروں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ نوجوان کیلاش جل کر کوئلہ بن گئی جس کی وجہ سے ابھی تک یہ بھ پتہ نہ چل سکا کہ قتل کیا جانے والے مرد ہے یا عورت۔
Load Next Story