ملائشیا نے وزٹ ویزا پر جانیوالے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرناشروع کردیا
45کےقریب پاکستانیوں کے بنکاک سے کوالالمپور پہنچنے پرحکام نے 2کے سواتمام پاکستانی نوجوانوں کو ڈی پورٹ کردیا۔
ملائشیا نے وزٹ ویزاپر جانیوالے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرناشروع کردیا، پہلے مرحلے میں 43پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیاگیا۔
اتوارکو چیچہ وطنی کے گاؤںکے رہائشی 3نوجوانوں محمدآصف وٹو، محمدعمران اوراشتیاق احمدنے بتایاکہ وہ وزٹ ویزاپر ملائشیا گئے تھے، اسی فلائٹ میں 45کے قریب دیگرپاکستانی بھی تھے تاہم بنکاک سے کوالالمپور پہنچنے پرحکا م نے 2کے سواتمام پاکستانی نوجوانوں کو ڈی پورٹ کردیا۔ متاثرہ نوجوانوں کے مطابق ملائشیاجانے والے پاکستانی روزانہ ڈی پورٹ کیے جارہے ہیںتاہم فیملی کے ساتھ جانے والے پاکستانیوں کو قبول کرلیا جاتاہے مگرسیکیورٹی خدشات کے بہانے نوجوانوںکو ڈی پورٹ کردیا جاتاہے۔ ان نوجوانوں نے مزید بتایاکہ ان کا ضروری سامان بھی تاحال واپس نہیں کیاگیا۔ انھوںنے وطن واپسی پرحکومت پاکستان کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی ہے۔