ٹنڈوآدم تصادم کے مختلف واقعات میں 20 افرادزخمی
تھانیدار کے بیٹے کی تھانے میں فائرنگ، 2اہلکاروں سمیت 6زخمی، باپ بیٹا لاک اپ
تصادم کے مختلف واقعات میں 20افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عید کی درمیانی شب ایڈیشنل ایس ایچ او ٹنڈوآدم عبدالجبار رند کے بیٹے اسد رند اور بروہی برادری میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ بعد ازاں فریقین تھانے پہنچے جہاں اسد رند کی فائرنگ کے نتیجے میں بروہی برادری اور پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اہلکار رانجھو وریاتھ اور مقبول بروہی کو تشویشناک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او اور اس کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو لاک اپ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب عید کے روز محلہ الہیار گوٹھ میں ملک برادری کے 2 گروہوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا جس میں لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں 6افراد شاہ زیب اکمل ساجد شوکت باغ علی شوکت وقار احمد بخش شدید زحمی ہوگئے۔
دوسری جانب محلہ جوہر آباد میں معمولی تکرار کے نتیجے میں جھگڑے کے باعث 3 افراد عبدالحکیم سونو خان، عزاللہ زخمی ہوگئے، احمد آباد میں جھگڑے کے دوران 3 افراد محمد عامر مشتاق احمد اور عارف حسین شدید زخمی ہوگئے۔