موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی باپ بیٹی جاں بحق

ماں اور 2بیٹے شدید زخمی، 25سالہ حکیماں کی حالت نازک، متاثرہ خاندان نوابشاہ آرہا تھا

ماں اور 2بیٹے شدید زخمی، 25سالہ حکیماں کی حالت نازک، متاثرہ خاندان نوابشاہ آرہا تھا ۔ فائل فوٹو

ایئرپورٹ روڈ پر موٹرسائیکل کا المناک حادثہ، باپ بیٹی جاں بحق، ماں اور 2 بچے شدید زخمی، حادثے کا شکار ہونے والے ایک خاندان کے افراد موٹرسائیکل پر گوٹھ سے شہر آرہے تھے۔


تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح نواب شاہ کے قریب ایئرپورٹ روڈ پر گوٹھ جام ڈاہری کا رہائشی 35سالہ عبدالقدوس ڈاہری اپنی بیوی اور 3بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نواب شاہ شہر آرہا تھا کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں عبدالقدوس ڈاہری اور اس کی 6سالہ بیٹی مہک موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 8سالہ مرک، 10سالہ ساگر، 11سالہ سردار اور 25سالہ بیوی حکیماں شدید زخمی ہوگئے۔

جنہیں نازک حالت میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال نواب شاہ داخل کرادیا گیا ہے جہاں حکیماں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
Load Next Story