یورپ سے 5 سال میں 711 پاکستانی ڈی پورٹ

ڈی پورٹ ہونے کی وجہ جعلی دستاویز تھیں، فہرست وزارت داخلہ کوارسال

غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والوں کو متعلقہ ممالک نے بلیک لسٹ کردیا فوٹو:فائل

ایف آئی اے نے جعلی دستاویز کے باعث ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔


گزشتہ 5 سال میں 711 افراد جعلی دستاویز پر بیرون ملک گئے۔ ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے5 سال میں جعلی دستاویزکے باعث بیرون ممالک سے ڈیپورٹ ہونے پاکستانیوں کی فہرست مرتب کر لی۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ان افراد کو واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ حراست میں لے لیا گیا۔ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے افراد کو متعلقہ ممالک نے بلیک لسٹ کردیا ہے۔
Load Next Story