ایران میں بوئنگ طیارہ گرکر تباہ 15 افراد ہلاک
ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ایرانی حکام
ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، مقامی میڈیا کے مطابق بوئنگ 707 کارگو طیارے میں 16 افراد سوار تھے جس میں سے صرف فلائٹ انجینئیر معجزانہ طور پر بچ گیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق حادثہ تہران کے کاراج ایئر پورٹ کے قریب سفا دشت نامی علاقے میں پیش آیا، کارگو طیارے میں گوشت رکھ کر لیجایا جارہا تھا تاہم ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جب کہ جہاز میں سوار تمام افراد کا تعلق ایران سے تھا، جہاز کا بلیک باکس اور کاکپٹ وائس ریکاڈر حکام کو حادثے کی جگہ سے مل گیا ہے اور واقعہ کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔