جیکی شروف کو فلم ’’ ہیرو‘‘نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا

1960میں پیداہوئے،150فلموں میں لیڈنگ رول کرکے کامیابی حاصل کی

1960میں پیداہوئے،150فلموں میں لیڈنگ رول کرکے کامیابی حاصل کی فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
بالی وڈ اداکار جیکی شروف کانام بھارتی فلم اسکرین کا ایسا نام ہے جنھیں ایک بہترین اداکار کے طور پر تسلیم کیا گیا ۔انھوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز چھوٹے چھوٹے کمرشل سے کیا۔

1983 میں شبھاش گئی کی فلم'' ہیرو'' سے اپنا فلمی زندگی کا سفر شروع کیا یہ ان کی پہلی ہی ہٹ فلم تھی جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا جب کہ اس کے فورا بعد دیو آنند کی فلم'' سوامی دادا'' میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا جو درمیانہ درجہ کی فلم ثابت ہوئی، اس کے بعد جیکی شیروف کی کامیاب فلموں کی قطار لگ گئی انھوں نے150میں فلموں میں لیڈنگ رول کیے ان کی زیادہ تر فلمیں انیل کپور کے ساتھ تھیں جو باکس آفس پر سب سے زیادہ کامیاب رہیں،ان فلموں میں یودھ،اند باہر، کرما، رام لکھن، کاش پرندہ، انگار، گردش، آئینہ، باڈر،لجا، دیوداس، کنگ انکل، کھل نائیک، اگنی ساکشی، آرپار، کبھی کبھی، صرف تم، لاواث،رنگیلا قابل ذکر ہیں1980میں وہ بھارتی سپر اسٹارز میں سب سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے ادکاروں میں شامل تھے2001میں انھوں نے فلم'' یادیں'' میں کام کیا۔




جو باپ کا رول تھا یہ ان کی سپر ہٹ فلم تھی،2000کے بعد انھوں نے کریکٹر ایکٹر رول کرنا شروع کردیے2013میں ان کی فلم شوٹ آؤٹ وڈالا تھی جس میں انھوں نے پہلی مرتبہ منفی کردار ادا کیا تھا یہ فلم ناکام ثابت ہوئی، 1960 میں مہاراسٹر بھارت میں پیدا ہونے والی جیکی شیروف نے اپنے فلمی کیرئیر میں 150 فلموں میں کام کیا انھوں نے نو زبانوں ہندی، مراٹھی، بنگالی، تیلگو، کنادا، تامل، پنجابی زبان میں بنائی گئی فلموں میں کردار ادا کیے ہیں، انھوں نے 1980 میں اپنی گرل فرینڈ آشا دت سے شادی کرلی ان کے دو بچے ہیں ،آشا دت جو کہ ایک فلم پروڈیوسر تھیں ان دونوں نے مل کر جیکی شیروف انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ کمپنی بنائی تھی، سونی ٹی وی میں بھی ان کے دس پر منٹ شئیر تھے2012میں ان کا معاہدہ ختم ہوگیا۔

جیکی شیروف کو 1990میں فلم فئیر ایوارڈ فلم'' پرندہ'' میں ملا،1995میں فلم فئیر بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ''لو اسٹوری42''میں دیا گیا1996میں انھیں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر فلم فئیر ایوارڈ فلم'' رنگیلا'' میں دیا گیا2007میں جیکی کو اسپیشل جیوری ایوارڈ انڈین سنیما کی بہترین خدمات پر دیا گیا،جیکی شیروف کا فلمی سفر ابھی ختم نہیں ہوا وہ اب بھی اچھے کرداروں کی تلاش میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں اب صرف وہ کردار ادا کروں گا جو میرے کئیرئر کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو کیونکہ میں فلم انڈسٹری میں اپنا امیج برقار رکھنا چاہتا ہوں۔
Load Next Story