جنوبی افریقا کی ٹیسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ
جنوبی افریقا چوتھی سے دوسری اور پاکستانی ٹیم چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آگئی۔
پروٹیز نے قومی ٹٰیم کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پروٹیز نے لمبی چھلانک لگاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جب کہ قومی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
اس سے پہلے جنوبی افریقا کی چوتھی پوزیشن تھی جب کہ پاکستان چھٹے نمبر پر موجود تھا۔ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلادیش نویں اور زمبابوے دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔