انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا خوشگوار یادوں کے ساتھ بھارتی ٹیم کی وطن واپسی

پاکستان میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی اور جو پیار ملا وہ ناقابل فراموش ہے،ٹیم منیجر

پاکستان میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی اور جو پیار ملا وہ ناقابل فراموش ہے،ٹیم منیجر۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا ختم ہونے کے بعد بھارتی کبڈی ٹیم کوش گوار یادوں کے ساتھ وطن واپس لوٹ گئی۔

انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا میں شرکت کے بعد بھارتی ٹیم روانہ ہوگئی، ہوٹل سے روانگی کے وقت پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا سرور،ڈائریکٹرٹورنامنٹ شاہدفقیر ورک اور رمضان گھمن نے ٹیم کو روانہ کیا.

اس موقع پر بھارت کی کبڈی ٹیم کے منیجر گلدیب سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونےوالے انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا جیسے ایونٹس ہوتے رہنے چاہیں، ہم اسپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے مشکور ہیں۔ پاکستان میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی اور جو پیار ملا وہ ناقابل فراموش ہے۔




بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیں جو پیار ملا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا ، امید ہے کہ اس طرح کے شاندار ایونٹس کا انعقاد جاری رہے گا۔

ڈائریکٹرٹورنامنٹ انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا شاہد فقیر ورک نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہم بھارت کی ٹیم اور آفیشلز کے مشکور ہیں انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے اور شائقین کو بہترین کبڈی دیکھنے کو ملی ہے جس سے کبڈی کے کھیل کو فروغ ملے گا۔
Load Next Story