ڈنگی وائرس سے ایک اور خاتون ہلاک مزید 10 افراد متاثر
اورنگی کی رہائشی 22 سالہ دل فیروز کئی روز سے تیز بخار میں مبتلا تھی، متاثرہ مریضوں کی تعداد 428 ہوگئی، ڈنگی سیل
کراچی میں ڈنگی وائرس نے ایک اورمریضہ کی جان لے لی جس کے بعدکراچی میں ڈنگی وائرس سے 4اموات ہوگئیں۔
ڈنگی سرویلنس سیل نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متوفیہ کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے تھا، 22 سالہ دل فیروزکئی دن تیز بخار میں مبتلا تھی تاہم تشخیص کے دوران معلوم ہوا کہ متوفیہ ڈنگی وائرس کا شکار ہے متوفیہ پلیٹ لیٹ کم ہونے اور پیچیدہ صورتحال سے موت کا شکار ہوگئی، ڈنگی سیل کے مطابق کراچی میں مزید 10 افراد کو ڈنگی وائرس کی تصدیق کی گئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 428 ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق ڈنگی وائرس کراچی میں اپنی شدت کے ساتھ رپورٹ ہورہا ہے تاہم بارشوں کے بعدڈنگی وائرس کا سبب ببنے والے لاروے سے ان مچھروں کی افزائش کا موسم شروع ہوجائے گا جس کے بعد ڈنگی وائرس کا سبب ببنے والا مچھروں کی بہتات ہوجائیگی۔
دریں اثناء ماہرین خون کے مطابق ڈنگی وائرس سے متاثرہ افراد مختلف پیچیدگیوں کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ گزشتہ سال ان مریضوں میں ایسی کوئی بات نہیں دیکھی گئی تھی تاہم امسال ڈنگی کے مریضوں میں مختلف پیچیدگیاں رونما ہورہی ہیں۔