ٹیسٹ سیریز اظہرعلی کی فارم غفلت کی نیند سوئی رہی
9.83کی اوسط سے59رنز،اسد،سرفراز اورامام الحق بھی زیادہ اسکور نہ کر سکے
جنوبی افریقہ میں شرمناک کارکردگی نے سینئر جونیئر کا فرق مٹا دیا اظہر علی کی فارم تینوں میچز میں غفلت کی نیند سوئی رہی اسد شفیق بھی زیادہ اسکور نہ کرسکے۔
شان مسعود نے سب سے زیادہ 228 اور بابر اعظم نے 221 رنز بنائے، بولرز میں محمد عامر من پسند کنڈیشنز میں 12 شکار ہی کر پائے، فٹنس مسائل سے دوچار محمد عباس توقعات پر پورا نہ اتر سکے، یاسر شاہ کا پورا دورہ ایک وکٹ میں ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں تینوں ٹیسٹ میچز میں کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین یا بولر غیرمعمولی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہا، بیٹنگ میں سب سے زیادہ 228 رنز 38 کی اوسط سے شان مسعود نے بنائے، بابر اعظم نے 36.83 کی ایوریج سے 221 رنز اسکور کیے۔
اسد شفیق 31 کی اوسط سے 186 رنز بنا پائے، امام الحق نے 149 رنز 24.83 کی اوسط سے اسکور کیے، کپتان سرفراز احمد کی 112 رنز کے ٹوٹل میں ایوریج فقط 18.66 رہی۔ اظہر علی نے 3 میچز کی 6 اننگز میں 9.83 کی اوسط سے صرف 59 رنز بنائے، جس میں36 رنز کی سب سے بڑی اننگز بھی شامل ہے۔ فخر زمان نے 2 میچز میں صرف 32 رنز بنائے، حیران کن طور پر بیٹنگ ایوریجز میں بولرز حسن علی54 اور شاداب خان 52 کے ساتھ نمایاں رہے۔ بولنگ میں ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے عامر نے سب سے زیادہ 12 وکٹیں 23.58 کی اوسط سے لیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے 9 شکار کیے، حسن علی نے 2 میچز میں 6 وکٹیں لیں جبکہ فہیم اشرف نے اتنے ہی کھلاڑی صرف ایک میچ میں آؤٹ کیے، محمد عباس 2 میچز میں 5 وکٹیں لے سکے، شاداب نے بھی واحد مقابلے میں 4 شکار کیے، یاسر شاہ نے 2 میچز میں 123 کی اوسط سے صرف ایک وکٹ لی جبکہ شان مسعود جیسے پارٹ ٹائم بولر بھی 2 پلیئرز کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔