مٹھائی فروشوں کی من مانی کھجلہ پھینی480روپے کلو فروخت کرنے لگے
انتظامیہ نےدرجہ اول کی قیمت 240،درجہ دوم کی قیمت 180روپےمقررکی،دیسی گھی میں تیار کھجلہ پھینی کی قیمت مقررنہیں کی گئی.
شہر کے بڑے مٹھائی فروشوں نے رمضان میں لوٹ مچادی ہے اور کھجلہ پھینی بھی برانڈڈ مٹھائی کی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے، شہری انتظامیہ نے کھجلہ پھینی درجہ دوم کی قیمت 180روپے جبکہ درجہ اول کی قیمت 240 روپے کلو مقرر کی ہے۔
تاہم اصلی دیسی گھی سے تیار کھجلہ پھینی کی قیمت مقرر نہیں کی گئی جس کا فائدہ اٹھاکر بڑے دکاندار اصلی دیسی گھی کے نام پر 480 روپے کلو قیمت پر کھجلہ پھینی فروخت کررہے ہیں، بڑے دکانداروں کا کہنا ہے کہ شہری انتظامیہ نے اصلی دیسی گھی میں تیار شدہ کھجلہ اور پھینی کی کوئی قیمت مقرر نہیں کی اس لیے وہ لاگت کے لحاظ سے پھینی اور کھجلہ مٹھائی کی قیمت کے برابر فروخت کررہے ہیں،صارفین کے مطابق بڑی دکانوں پر صرف اصلی دیسی گھی میں تیار شدہ کھجلہ پھینی ہی فروخت کی جارہی ہے اور وناسپتی گھی میں تیار کردہ پھینیاں بڑی دکانوں پر فروخت نہیں کی جارہیں۔
اس لیے صارفین مجبوراً دیسی گھی کے نام پر من مانی قیمت پر پھینی اور کھجلہ خریدنے پر مجبور ہیں کھجلہ پھینی کی تیاری میں اصلی دیسی گھی کی جگہ مصنوعی خوشبو کی شکایات بھی عام ہیں اور سرکاری سطح پر کھجلہ پھینی کا معیار چیک کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے مٹھائی کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق کراچی میں 4 بڑے مٹھائی فروشوں کے کارخانوں میں ہی دیسی گھی میں کھجلہ پھینی تیار کی جاتی ہے زیادہ تر دکاندار مصنوعی خوشبو استعمال کررہے ہیں وناسپتی گھی میں تیار شدہ کھجلہ پھینی اور دیسی گھی میں تیار شدہ کھجلہ پھینی میں 100روپے کا فرق تھا تاہم بڑے مٹھائی فروشوں نے تکنیکی طریقے سے یہ فرق بڑھا کر کھجلہ پھینی کی قیمت بھی مٹھائی کے برابر کردی ہے۔